0
Thursday 2 Apr 2020 07:00

امریکہ نے عراق میں اپنے فوجی اڈوں کے اندر پیٹریاٹ دفاعی نظام نصب کر لیا

امریکہ نے عراق میں اپنے فوجی اڈوں کے اندر پیٹریاٹ دفاعی نظام نصب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ عراقی و امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکہ نے عراق کے اندر موجود اپنے فوجی اڈوں میں پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹمز تعینات کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے عین الاسد میں گزشتہ ہفتے سے امریکہ کی طرف سے پیٹریاٹ میزائل نصب کئے جا رہے تھے جو اب اپنی تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ نے جاری ہفتے کے دوران بغداد کے علاوہ اربیل اور کردستان میں بھی یہی دفاعی نظام نصب کر لئے ہیں جبکہ امریکی فورسز کویت میں موجود اپنے ہوائی دفاع کے دوسرے 2 سسٹمز کو بھی عراق میں منتقل کرنا چاہتی ہیں۔ عراقی حکام کی طرف سے امریکہ کے اس اقدام کے جواب میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے یہ تمام سسٹمز عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طریقے سے عراقی سرزمین میں داخل کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش