0
Thursday 2 Apr 2020 09:27

امریکا نے چین پر الزامات کی بارش کر دی

امریکا نے چین پر الزامات کی بارش کر دی
اسلام ٹائمز۔ امریکی اراکین کانگریس نے چین پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا کے پھیلاؤ کی حد اور ووہان میں اموات کی تعداد کو چھپایا اور امریکی محکمہ خارجہ سے چین کے اعداد و شمار اور معلومات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی کانگریس میں ریپبلکن نے وہائٹ ​​ہاؤس کو پیش کی گئی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ کی طرف اشارہ کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے کورونا سے ہونے والی اموات اور کیسز کی تعداد غلط بتائی ہے، چین نے جان بوجھ کر نامکمل، جھوٹے اور جعلی اعداد و شمار رپورٹ کئے۔ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر ری پبلکن سینیٹر Ben Sasse نے کورونا سے چین میں اموات کی تعداد کو پروپیگنڈا قرار دیدیا اور کہا کہ امریکا میں کورونا وائرس سے ہوئی اموات چین سے زیادہ ہیں، بالکل غلط ہے۔

ریپبلکن رکن مائیکل میک کیول نے کہا کہ چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قابل اعتبار شراکت دار نہیں۔ چین نے انسان سے انسان میں وائرس کی منتقلی کے بارے میں جھوٹ بولا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جن ڈاکٹروں اور صحافیوں نے سچ بتانا چاہا انھیں خاموش کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ چین نے 82 ہزار کے قریب کیس اور 3 ہزار 300 سے زائد اموات رپورٹ کی ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 4 ہزار 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش