0
Thursday 2 Apr 2020 09:38

سندھ ہائیکورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے 3 ملزمان کی رہائی کا حکم دیدیا

سندھ ہائیکورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے 3 ملزمان کی رہائی کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل کے کیس میں 3 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 4 مجرموں کی اپیلوں پر 18 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے مجرم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید کی سزا میں تبدیل بھی کر دیا۔ واضح رہے کہ امریکی صحافی ڈینیئل پرل کو 2002ء میں کراچی سے اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی۔ عدالت نے 3 مجرموں فہد نسیم، شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزاء سنائی تھی۔ مجرمان کے وکلاء کے نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت 10 سال تک ملتوی رہی۔ مجرمان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس مجرموں کے خلاف ٹرائل میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکی، جبکہ کیس میں تمام گواہ پولیس اہلکار تھے۔ سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 6 مارچ کو حتمی دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ استغاثہ کی جانب سے مجرموں کی سزاؤں میں اضافے کے لیے بھی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 854139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش