0
Thursday 2 Apr 2020 09:54

لاک ڈاؤن سے ماحولیاتی تبدیلی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا، اقوام متحدہ

لاک ڈاؤن سے ماحولیاتی تبدیلی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ماحولیاتی تبدیلی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ فیکٹریاں، جہاز بند ہیں، گاڑیاں بھی کم چل رہی ہیں مگر اس کا اثر عارضی نوعیت کا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑ رہا۔ اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم کے عہدیدار لارس پیٹر نے کہا کہ آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیسوں کے اخراج میں کمی عارضی طور پر ہوئی ہے، اس کا ماحول پر کوئی خاص اثر نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بڑی قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ لاک ڈاؤن سے ماحول پر بڑا فرق پڑ جائے گا، ایسا نہیں ہے کیوں کہ کچھ عرصے میں لاک ڈاؤن ختم اور سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 854140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش