QR CodeQR Code

فرانس، کورونا سے ایک روز میں 509 افراد ہلاک

2 Apr 2020 10:07

حکومت نے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کرکے ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کو دور دراز علاقوں اور جرمنی کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا، فرانس میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4032 تک جا پہنچی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوگیا، گذشتہ روز کورونا سے 509 افراد ہلاک ہوئے۔ فرانس کی حکومت نے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کرکے ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کو دور دراز علاقوں اور جرمنی کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا، فرانس میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4032 تک جا پہنچی ہے۔ حکومت نے لاک ڈاون مزید سخت کرتے ہوئے جرمانہ کی شرح دو سو فیصد بڑھا دی، اسپتالوں میں ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات ایک کرکے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 24،639 افراد کے کورونا  ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جو فرانس کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں، فرانس میں اس وقت 6،017 افراد اسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 854141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854141/فرانس-کورونا-سے-ایک-روز-میں-509-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org