0
Thursday 2 Apr 2020 10:16

کورونا سے امریکا میں 5110 اموات

کورونا سے امریکا میں 5110 اموات
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا سے آج ہلاک افراد کی تعداد ایک ہزار سے بھی بڑھ گئی، جس سے مجموعی اموات 5 ہزار 110ہو گئی ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 47ہزار 245 ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 936050 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 194578 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں 20 جنوری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور تب سے آج تک 2 لاکھ 15 ہزار 300 اس موذی وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔  صرف امریکی شہر نیویارک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی ہے، جہاں اب تک کورونا کے 83 ہزار 712 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ ریاست میں ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 300 ہو گئی ہے، نیویارک میں زیادہ تر اموات پسماندہ علاقوں میں ہوئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا عام فلو سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، لاک ڈاؤن کا دائرہ دیگر ریاستوں تک بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ فلوریڈا اور نیواڈا نے بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے جبکہ کورونا کی وبا سے امریکا میں لاقانونیت کا خدشہ ہونے کے سبب مارچ میں اسلحے کی خریداری میں 85 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے بھی کورونا وائرس کے خلاف صدر ٹرمپ کے اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح صدر ٹرمپ ماحولیاتی آلودگی سے انکار کرتے رہے ہیں اسی طرح انہوں نے کورونا کے خلاف مؤثر اقدامات بھی نہیں کیے، امریکی عوام کو چاہیے کہ وہ ان سے مطالبہ کریں کہ بہتر اقدامات کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 854142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش