0
Thursday 2 Apr 2020 11:08

چندہ مہم، بلتستان کے ڈاکٹرز 3 وینٹی لیٹرز خریدنے میں کامیاب

چندہ مہم، بلتستان کے ڈاکٹرز 3 وینٹی لیٹرز خریدنے میں کامیاب
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ڈاکٹرز چندہ مہم کے ذریعے 3 وینٹی لیٹر خریدنے میں کامیاب ہوگئے۔ وینٹی لیٹرز پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو پہنچا دیئے گئے، سکردو ہیلی پیڈ پر تینوں وینٹی لیٹرز ڈاکٹروں کے حوالے کر دیئے گئے۔ بلتستان میں کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر مقامی ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر کی خریداری کیلئے چندہ مہم شروع کی تھی، جس کے چار روز بعد ہی ڈاکٹروں نے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا تھا، مہم میں بلتستان بھر کے عوام نے بھرپور حصہ لیا۔ مہم کے پہلے روز 30 لاکھ روپے جمع ہوئے تھے۔ چار روز بعد تین وینٹی لیٹرز سمیت دیگر ضروری آلات خریدنے کی رقم جمع ہوگئی تھی۔ یاد رہے کہ چین کی جانب سے گلگت بلتستان کو پانچ وینٹی لیٹرز دیئے گئے تھے، جن میں سے بلتستان کو ایک بھی نہیں ملا تھا۔ وزیراعلیٰ نے چین سے آنے والے وینٹی لیٹرز میں سے تین گلگت، ایک گانچھے اور ایک دیامر کو دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 854161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش