0
Thursday 2 Apr 2020 12:36

گوادر، سرکاری ڈرگ اسٹور سے ادویات چوری کرنے والا محکمہ صحت کا ملازم گرفتار

گوادر، سرکاری ڈرگ اسٹور سے ادویات چوری کرنے والا محکمہ صحت کا ملازم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گوادر میں سرکاری ڈرگ اسٹور سے ادویات چوری کرنے والا محکمہ صحت کا ملازم گرفتار کرلیا گیا۔ سرکاری حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر کی خصوصی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر پسنی نے علاقے میں پرائیوٹ کلینک پر چھاپہ مار کر وافر مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کرکے موقع پر کلینک کے مالک غفور چاکر کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ محکمہ صحت کا ملازم اکرم حسن سرکاری ڈرگ اسٹور سے ادویات چوری کرکے مختلف میڈیکل اسٹورز کو فروخت کیا کرتا تھا۔ سرکاری ڈرگ اسٹور سے ادویات کو فروخت کرنے والے محکمہ ہیلتھ کے ملازم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 854173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش