0
Thursday 2 Apr 2020 13:02

ٹائیگر فورس صرف فلاحی کاموں کے لیے ہے، فیصل جاوید

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہےکہ وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران امدادی کاموں کے لیے بنائی گئی ٹائیگر فورس صرف فلاحی کاموں کے لیے ہے، اس کا کوئی سیاسی پہلو نہیں۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جو ترقیاتی کام کر رہے ہیں ان کی تصویر کہیں نظر نہیں آئے گی۔ انہو ں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس صرف فلاحی کاموں کے لیے ہے، اس فورس میں گلی محلوں کے نوجوان رجسٹرڈ ہوں گے۔ فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ جو لوگ لوکل گورنمنٹ کا حصہ رہے ہیں وہ بھی وزیرِاعظم کی اس ٹائیگر فورس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ٹائیگر فورس میں ابھی تک ڈیڑھ لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، نوجوان سیٹیزن پورٹل سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 854178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش