0
Thursday 2 Apr 2020 19:54

بیرون ممالک سے لوٹنے والے 1900 کشمیری قرنطینہ کے بعد گھروں کو روانہ

بیرون ممالک سے لوٹنے والے 1900 کشمیری قرنطینہ کے بعد گھروں کو روانہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک چین، کوریا، اٹلی، جاپان، ملیشیاء، انڈونیشاء، ایران اور سعودی عرب کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیاء اور یورپ کے مختلف ممالک سے سرینگر پہنچنے والے 1900 افراد میں سے بدھ کو 236 کو 14 دن تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ منگل کو ایسے ہی 78 افراد کو 14 دن کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ بدھ کو قرنطینہ مکمل کرنے والے 236 افراد میں سے بنگلہ دیش میں زیر تعلیم 48 طالبات بھی شامل ہیں۔ قرنطینہ میں 14 دن گزارنے والے 236 افراد مختلف پروازوں کے ذریعے 17 مارچ کو سرینگر ایئرپورٹ پہنچے تھے، جس کے بعد انہیں انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلوں، کالجوں، سکولوں اور ہوسٹلوں میں 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا گیا۔

قرنطینہ میں رکھے گئے 236 افراد میں سے 17 مارچ کو بنگلہ دیش سے واپس لوٹنے والے 48 طالبات کو پرے پورہ میں قائم گارئڈین گیسٹ ہائوس سے مختلف بسوں کے ذریعے گھر روانہ کردیا گیا۔ سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھے گئے ایک نوجوان نے بتایا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ قرنطینہ میں رکھے گئے تمام 236 افراد کی دوسری تشخیصی رپورٹ بھی منفی آئی اور وہ سب آج 14 دنوں کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد گھر واپس جارہے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر سرینگر حنیف بلخی نے بتایا کہ 14 دن مکمل کرنے والے تمام لوگوں کی رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں گھر روانہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی طریقے سے زنجیرکو توڑنا ہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہم ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں گے اور بلا وجہ گھروں سے باہر آنا بند کردیں گے۔
خبر کا کوڈ : 854201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش