0
Thursday 2 Apr 2020 22:13

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیئے، عمر عبداللہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیئے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے کورونا وائرس کے تعلق  سے بھی ہندو مسلم کی سیاست اور بیان بازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے لئے مسلمانوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیئے۔ سوشل میڈیا پر تبلیغی جماعت کے مرکز کے خلاف ہیش ٹیگ کے معاملے میں عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اب بہت سارے افراد کو مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے تبلیغی جماعت کے اس معاملے کے ذریعہ اچھا بہانہ مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگے گا جیسے ہم نے ہی کورونا وائرس کو پیدا کیا اور پوری دنیا میں پھیلایا ہے۔

عمر عبداللہ نے دوٹوک لہجے میں کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی اکثریت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کے احکامات پر بالکل اسی طرح عمل کیا ہے جس طرح دوسرے لوگوں نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض پائے جانے کے بعد ٹویٹر پر تبلیغی جماعت کے خلاف ہیش ٹیگ چلائے جارہے ہیں اور اسے مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ عمر عبداللہ نے کورونا کو تبلیغی جماعت سے جوڑنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کورونا کو تبلیغی جماعت سے جوڑ رہے ہیں وہ خود کسی وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں۔ انہوں نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو لوگ تبلیغی وائرس جیسے ہیش ٹیگ چلا رہے ہیں وہ جسمانی طور پر بھلے ہی صحتمند ہوں مگر ذہنی طور بیمار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش