0
Thursday 2 Apr 2020 17:01

لاہور پولیس کے اہلکاروں میں بھی کورونا کے مریضوں کا انکشاف

لاہور پولیس کے اہلکاروں میں بھی کورونا کے مریضوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس میں بھی کورونا کے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس میں 3 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم فورس میں اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا شکار ہونیوالے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے اور ہر ممکن طور پر انکی مالی امداد کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کا بھی خیال رکھا جائے گا، جبکہ باقی فورس کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس ڈاکٹروں کی طرح فرنٹ لائن پر موجود ہے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش