QR CodeQR Code

ملک بھر میں موجود تبلیغی جماعت کے ارکان کی فہرستیں بنانے کا حکم

2 Apr 2020 17:18

صوبائی وزیر قانون اور چیف سیکرٹری پنجاب کے زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ تبلیغی جماعت کے تمام اراکین کی سکریننگ تقریباً مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اور سوشل ویلفیئر کی موبائل گاڑیاں عوام کی سکریننگ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس دوران پنجاب میں دوسرے صوبوں اور بیرون ممالک تبلیغی اجتماعات میں شرکت کرنیوالے افراد کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ تبلیغی جماعت کے تمام اراکین کی سکریننگ تقریباً مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اور سوشل ویلفیئر کی موبائل گاڑیاں عوام کی سکریننگ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ ہسپتالوں میں کورونا کے علاوہ معمول کے علاج معالجے کیلئے او پی ڈیز کو مکمل فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نےبتایا کہ ایک ضلع سے دوسرے میں قیدیوں کی منتقلی کے دوران انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز کو ہدایت کی کہ ایجنسیوں کیجانب سے جاری ہونیوالے تھریٹ الرٹ کو خاص اہمیت دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 854251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854251/ملک-بھر-میں-موجود-تبلیغی-جماعت-کے-ارکان-کی-فہرستیں-بنانے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org