QR CodeQR Code

عمران حکومت مخالف آوازوں پر طنز کے بجائے کورونا وائرس پر توجہ دے، بلاول زرداری

2 Apr 2020 17:27

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ صحافیوں کو گالیاں دینے کے ٹرینڈ حکومت کے ناقدین کو خاموش کرانے کیلئے ایک اورحملہ ہے، گالیاں دیکر صحافیوں کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ یا تو وہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران حکومت اور تحریک انصاف مخالف آوازوں پر طنز کے بجائے کورونا پر توجہ دیں۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے صحافیوں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دینے اور نشانہ بنانے کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو گالیاں دینے کے ٹرینڈ حکومت کے ناقدین کو خاموش کرانے کیلئے ایک اورحملہ ہے، گالیاں دیکر صحافیوں کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ یا تو وہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف مخالف آوازوں پر طنزکے بجائے کورونا پر توجہ دیں، اتنی محنت کورونا پر بیداری کیلئے کی جائے، تو وقت اور وسائل کا درست استعمال ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 854253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854253/عمران-حکومت-مخالف-آوازوں-پر-طنز-کے-بجائے-کورونا-وائرس-توجہ-دے-بلاول-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org