0
Thursday 2 Apr 2020 17:40

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بیرون ملک اپنا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی 2 خصوصی پروازیں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو روانہ ہوئی ہیں، یہ پروازیں کراچی اور لاہور سے مجموعی طور پر 600 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ہیں، تاہم دونوں پروازیں بغیر مسافروں کے خالی پاکستان واپس آئیں گی۔ روانگی سے قبل مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان پر ڈس انفیکشن اسپرے کیا گیا۔ پی آئی اے پہلے مرحلے میں محدود تعداد میں مسافروں کو واپس لائے گی، تاکہ ان کی این آئی ایچ کی صلاحیت کے مطابق مربوط ٹسٹینگ کی جا سکے۔

کینیڈا اور برطانیہ کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی، ٹورنٹو کیلئے فلائٹ آپریشن 3 اپریل، جبکہ برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن 4 اپریل سے شروع ہوگا۔ فلائٹ آپریشن بندش کے دوران متاثرہ مسافروں کو ترجیح دی جائے گی۔ تمام پروازیں واپس صرف اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔ اسلام آباد میں تمام مسافروں کو چھ گھنٹے کیلئے مقامی ہوٹلوں میں رکھا جائے گا۔ جو مسافروں کلیئر ہوں گے، ان کو گھر بھیج دیا جائے گا، جبکہ متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 854255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش