0
Thursday 2 Apr 2020 18:35

حکومت وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، محمود خان

حکومت وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اللہ تعالی کی طرف سے ایک امتحان ہے، اسوقت پوری دنیا اس وائرس کی زد میں آچکی ہے، حکومت وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جزوی لاک ڈاون کے باعث دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا لیکن حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ بنوں میں قائم قرنطینہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ خاندانوں کیلئے 32 ارب روپے کا پیکج منظور کیا ہے، احساس پروگرام کے تحت ان خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ہم لوگوں کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے، اس لئے مکمل کرفیو نہیں لگایا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوؤن کا مقصد لوگوں کو بے روزگار کرنا نہیں بلکہ یہ آنے والے صحتمند معاشرے کا سوال ہے، لاک ڈاؤن کو کامیاب کرانے کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں، عوام احتیاطی تدابیر خصوصا سماجی فاصلے کی تدبیر پر عمل کریں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے دوستوں کو سہولیات مہیا کریں گے، یہ ہمارے بھائی اور مہمان ہیں، اس طرح کے حالات میں چیزیں بھی مہنگی ہو جاتی ہیں، لیکن ہم نے یہ کنٹرول کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 854260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش