QR CodeQR Code

عوام بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ کی تاخیر سے جمع کرا سکتے ہیں، مشیر خزانہ

2 Apr 2020 18:44

تقریب سے خطاب میں مشیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کےلیے حکومت نے70 ارب روپے رکھے ہیں، کاروباری برادری اور صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، مختلف طریقوں سے 107 ارب روپے ری فنڈ کیے جارہے ہیں، چھوٹے کارخانوں کے متاثرہ ملازمین کے لیے 100 ارب رکھے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عوام، بجلی اور گیس کے واجبات 3 ماہ میں ادا کرسکتے ہیں اور تاخیر کا نقصان حکومت برداشت کرے گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، اس کے لئے 1200 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا ہے۔ تمام فوڈ پراڈکٹس پر ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، پیٹرولیم منصوعات کےلیے حکومت نے70 ارب روپے رکھے ہیں، کاروباری برادری اور صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، مختلف طریقوں سے 107 ارب روپے ری فنڈ کیے جارہے ہیں، چھوٹے کارخانوں کے متاثرہ ملازمین کے لیے 100 ارب رکھے جا رہے ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عوام کو بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر ادا کرنے کی ضرورت نہیں، بجلی اور گیس کے واجبات 3 ماہ میں ادا کیے جاسکیں گے، یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی جس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 854262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854262/عوام-بجلی-اور-گیس-کے-بل-3-ماہ-کی-تاخیر-سے-جمع-کرا-سکتے-ہیں-مشیر-خزانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org