0
Thursday 2 Apr 2020 18:52

مصطفیٰ کمال نے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش کردی

مصطفیٰ کمال نے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش کردی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی کوئی حدود نہیں ہے، اس پیمانے کی وباء کو کسی سرکاری مشینری یا این جی اوز کے ذریعے ڈیل نہیں کرسکتے، علاقے کا کونسلر بہتر جانتا ہے کہ گلی میں کون بیمار ہے اور کس کو کھانے کی کمی ہے؟ ڈیڑھ لاکھ کے قریب بلدیاتی نمائندے موجود ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ بلدیاتی نمائندوں کو فعال کرے، ایک آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی نظام کو فعال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کارکنوں کو ایم کیو ایم کے ماتحت کام کرنے کا کہنے کو تیار ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پورے ملک میں پھیل سکتی ہے، ساری سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں، ساری سیاسی جماعتیں جن کے لوگ جہاں جہاں رہتے ہیں اپنی یوسیز میں جاکر خدمات پیش کریں، حیدرآباد اور کراچی میں ایم کیو ایم کا میئر ہے لیکن ایم کیو ایم پھر بھی خاموش ہے، اس پیمانے کی وباء کو کسی سرکاری مشینری یا این جی اوز کے ذریعے ڈیل نہیں کرسکتے، کراچی میں ایم کیو ایم کا میئر اور بلدیاتی نمائندے موجود ہیں لیکن ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندوں نے ڈیلیور نہیں کیا، بلدیاتی نمائندوں کو استعمال کرکے ریلیف کا کام کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کا کونسلر بہتر جانتا ہے کہ گلی میں کون بیمار ہے اور کس کو کھانے کی کمی ہے؟ حکومت کو چاہیئے کہ بلدیاتی نمائندوں کو فعال کرے، ایک آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی نظام کو فعال کیا جاسکتا ہے، میں اپنے کارکنوں کو ایم کیو ایم کے ماتحت کام کرنے کا کہنے کو تیار ہوں، کردار کا مسئلہ ہے، اختیار کا مسئلہ نہیں ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا چاہیئے تھا، وزیراعظم خود کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے الگ نہیں کرسکے، ڈیڑھ لاکھ کے قریب بلدیاتی نمائندے موجود ہیں، ریلیف کے لئے اربوں ریلیز ہوں گے تو کروڑوں کی کرپشن ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 854264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش