0
Thursday 2 Apr 2020 21:05

کورونا وائرس، ڈی آئی خان میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے

کورونا وائرس، ڈی آئی خان میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کمشنر اور مساجد کے خطباء کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طے پایا ہے کہ کسی بھی مسجد میں نماز جمعہ کا اجتماع نہیں ہو گا اور انتظامیہ نماز جمعہ کے اجتماعات پہ پابندی کے فیصلے پہ سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔ قبل ازیں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مساجد میں نماز باجماعت اور نماز جمعہ کے اجتماعات پہ پابندی کے فیصلے کو دیوبندی مسلک سے تعلق رکھنے والے خطباء نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بدھ والے دن اہلسنت (مسلک دیوبند) کے علماء، خطباء اور مدرسین کا اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں ان شرکاء کی جانب سے ایک عہدنامہ پہ دستخط کئے گئے تھے۔ جس میں نماز جمعہ اور مساجد میں باجماعت نماز کے اجتماعات پہ پابندی اور کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کو قادیانی سازش قرار دیا گیا تھا۔ جس پر کمشنر ڈیرہ نے ان خطبا کو آج اپنے دفتر میں طلب کیا اور دوٹوک الفاظ میں آگاہ کیا کہ انتظامیہ اپنے احکامات پہ سختی سے عملدرآمد کرائے گی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی کرے گی۔ کمشنر ڈیرہ کی انتباہ کے بعد اہلسنت (مسلک دیوبند) کے پیش نمازوں نے یقین دہانی کرائی کہ کل مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے اور باجماعت نمازوں میں شہری شریک نہیں ہوں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 854271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش