QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے دو مزید کیسز، 8 مریض صحت یاب

2 Apr 2020 20:58

محکمہ اطلاعات کے مطابق صحتیاب ہونے والوں میں 4 کا تعلق نگر جبکہ چار مریضوں کا تعلق گلگت سے ہے۔ جی بی میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے۔ دونوں مریضوں کا تعلق استور سے ہے۔ جس کے بعد جی بی میں مجموعی تعداد 189 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب کرونا وائرس کے 8 مریض صحت یاب ہو گئے۔ انہیں جمعہ کے روز ڈسچارج کیا جائے گا۔ صوبائی محکمہ اطلاعات کے مطابق صحتیاب ہونے والوں میں 4 کا تعلق نگر جبکہ چار مریضوں کا تعلق گلگت سے ہے۔ جی بی میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔ اس سے پہلے چار افراد بھی صحتیات ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 854287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854287/گلگت-بلتستان-میں-کرونا-وائرس-کے-دو-مزید-کیسز-8-مریض-صحت-یاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org