QR CodeQR Code

جی بی حکومت کا نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان

2 Apr 2020 21:22

صوبائی مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے ایک پیکج تیار کیا ہے جس کے تحت نجی ادارے طلبا سے فیس نہیں لیں گے، اساتذہ کی تنخواہ حکومت ادا کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نجی تعلیمی ادارے چھٹیوں کے دوران طلبہ سے فیس نہیں لیں گے۔ صوبائی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تنخواہ ادا کریگی۔ صوبائی مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے ایک پیکج تیار کیا ہے جس کے تحت نجی ادارے طلبا سے فیس نہیں لیں گے، صوبائی حکومت نجی سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے جی بی شدید متاثر ہوا ہے، گلگت بلتستان ایک غریب صوبہ ہے، وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں فوری امداد کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 854291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854291/جی-بی-حکومت-کا-نجی-تعلیمی-اداروں-کے-اساتذہ-کی-تنخواہیں-ادا-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org