QR CodeQR Code

جی بی میں کرونا وائرس سے تیسرے مریض کی موت کی تصدیق

2 Apr 2020 21:36

استور سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ شخص بسین ہسپتال میں موجود قرنطینہ سنٹر میں زیر علاج تھا جہاں ان کی موت واقع ہو گئی۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے کرونا وائرس سے موت کی تصدیق کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا۔ استور سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ شخص بسین ہسپتال میں موجود قرنطینہ سنٹر میں زیر علاج تھا جہاں ان کی موت واقع ہو گئی۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے کرونا وائرس سے موت کی تصدیق کی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسی سالہ بزرگ پندرہ روز پہلے کراچی سے استور آیا تھا۔ گزشتہ روز ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ استور کے ڈاکٹروں نے نمونیا کا مریض قرار دے کر گلگت ریفر کیا تھا۔ جہاں سے انہیں قرنطینہ کیا گیا تھا۔ جمعرات کے روز صوبائی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے کی باقاعدہ تصدیق کی گئی۔ جی بی میں وائرس سے اموات کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے ایک ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 854292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854292/جی-بی-میں-کرونا-وائرس-سے-تیسرے-مریض-کی-موت-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org