0
Thursday 2 Apr 2020 21:52

پشاور، شیعہ علماء کونسل کیجانب سے زائرین کیلئے سامان ارسال

پشاور، شیعہ علماء کونسل کیجانب سے زائرین کیلئے سامان ارسال
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر ایس یو سی خیبر پختونخوا نے اپنے ایک وفد کے ذریعے ذوالفقار علی بھٹو پوسٹ گریجیویٹ پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور میں قرار دیئے گئے قرنطینہ میں موجود زائرین کے لئے تحائف اور خوراک کا سامان بھیجا۔ وفد کی سربراہی صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی نے کی۔ وفد میں ممبر سیاسی سیل آخونزادہ اقتدار علی اور نوازش علی حیدری بھی شامل تھے۔ اس موقع پر زائرین کو علامہ سید ساجد علی نقوی اور صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 854296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش