0
Thursday 2 Apr 2020 22:14

ملک کسی جماعت کی بنائی ہوئی فورس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، فضل الرحمان

ملک کسی جماعت کی بنائی ہوئی فورس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملک میں جاری کورونا وائرس کے باعث صورتحال اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔ مولانا فضل الرحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، میں نے شہباز شریف کو پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنائے جانے تک اپوزیشن کسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوگی، شہباز شریف نے میری تجویز پر تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لیا ہے۔ قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  صوبائی ذمہ داران کے نام  پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری جماعت کا ہر کارکن انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ  ہے، ذمہ داران فوری طور پر  پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے حکام سے رابطہ کریں اور ان سے مشاورت کرکے انہیں اپنے رضا کاروں کی فہرست  فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 854297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش