0
Thursday 2 Apr 2020 23:05

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاراچنار کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاراچنار کا اچانک دورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اچانک پاراچنار کا دورہ کیا، گورنر کاٹیج پاراچنار میں پولیس فورس کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جہاں پر وزیراعلیٰ نے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر پارلیمنٹیرینز نے ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی، تھری جی سروس کی بحالی، ایمرجنسی احساس پروگرام میں توسیع، ہسپتال میں ایمرجنسی خرچے کیلئے اسپیشل پیکیج کی منظوری، اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ایمرجنسی اسپیشل پیکیج کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ جس پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ایمرجنسی بنیاد پر احکامات جاری کئے۔ ملاقات میں چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد حسین طوری، چیف وہیپ سینیٹر سجاد طوری، ایم پی اے سید اقبال میاں، ایم پی اے ریاض شاہین، چیف سیکرٹری کاظم نیاز اور ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 854304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش