QR CodeQR Code

افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں 8 شہری جاں بحق، 2 زخمی

2 Apr 2020 23:13

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند کے جنوبی علاقے میں ایک خاندان اپنی گاڑی پر رشتے داروں سے ملنے جارہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند کے جنوبی علاقے میں ایک خاندان اپنی گاڑی پر رشتے داروں سے ملنے جارہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ دو زخمی زیر علاج ہیں۔ ترجمان گورنر ہلمند نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جنگ زدہ افغانستان میں جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں جس کی زد میں آکر سیکڑوں شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور کئی زندگی بھر کیلیے معذور ہوگئے تاہم امن معاہدہ طے پا جانے کے باوجود ان بارودی سرنگوں کو غیر فعال کرنے کے سلسلے میں کوئی کوشش سامنے نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 854308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854308/افغانستان-میں-بارودی-سرنگ-دھماکے-8-شہری-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org