0
Thursday 2 Apr 2020 23:26

لاک ڈاﺅن کے مسئلے پر وفاق و صوبے ایک پیج پر نہیں، محمد حسین محنتی

لاک ڈاﺅن کے مسئلے پر وفاق و صوبے ایک پیج پر نہیں، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات پر اللہ سے توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ کرنے کی بجائے حکمران مساجد کو تالے اور نماز جمعہ پر کرفیو و پابندی اللہ کو ناراض اور ان کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، قوم مساجد کو تالے، جمعہ نماز پر پابندی اور شعائر اسلام کے خلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کرے گی، اللہ کے گھروں پر صرف اللہ کا حکم چلے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے علاقے ٹنڈو باگو میں الخدمت کے تحت لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد میں راشن بیگ تقسیم کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع بدین مولانا غلام رسول احمدانی، قیم ضلع سید علی مردان شاہ، مولانا عبدالکریم بلیدی، الخدمت کے صدر عبداللطیف کھوسہ اور سیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہد چنا سمیت دیگر ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آج پوری دنیا سنگین صورتحال سے دوچار ہے، بیماری کی بجائے اللہ سے ڈرنا چاہیئے، احتیاطی تدابیر لازم ہے، مگر یہ بھی ہرگز نہیں بھولنا چاہیئے کہ موت تو ایک دن ضرور آنی ہے، لوگوں کو بیماری سے خوف و ڈرانے کے بجائے انہیں امید اور حوصلہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے مسئلے پر وفاق و صوبے ایک پیج پر نہیں، قومی ہم آہنگی کی فضا اور تمام سیاسی و دینی جماعتوں کو موجودہ صورتحال میں اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اعلان کردہ امدادی اسکیموں کا کہں نام و نشان نظر نہیں آرہا ہے، الخدمت سمیت دیگر فلاحی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ لوگوں کی امداد میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش