0
Friday 3 Apr 2020 00:02

کورونا جان لیوا ہے، اجتماع سے گریز میں حکمت ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

کورونا جان لیوا ہے، اجتماع سے گریز میں حکمت ہے، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ منہاج القران کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک جان لیوا وبا ہے جس سے بچاؤ کے لیے اجتماع سے گریز کرنے میں حکمت ہے۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ دین کے احکامات میں وسعت ہے تنگی نہیں، احادیث کے مطابق بارش کے موقع میں گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا، کورونا وائرس جان لیوا وباء ہے، اجتماع سے گریز کرنے میں حکمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام ابو حنیفہ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کا درمیانی راستہ بھی دیا، فقہ حنفی کے مطابق امام سمیت چار نمازی ہوں تو جماعت کامل تصور ہو گی، چار نمازیوں کو اجازت دے کر باجماعت نماز کا تقاضا پورا کیا جا سکتا ہے، اگر اجتماع کی اجازت دے دی جائے تو پھر لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 854316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش