QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور کا فضائی جائزہ لیا

2 Apr 2020 23:56

محمود خان نے شہریوں اور کاروباری طبقے کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر بھی اظہار اطمینان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس کی وجہ سے جاری ایمرجنسی کیوجہ سے پشاور کا فضائی جائزہ لیا، محمود خان نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حیات آباد، کینٹ اور شہر کے مختلف علاقوں میں حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری کاظم نیاز بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے شہریوں اور کاروباری طبقے کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر بھی اظہار اطمینان کیا، وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 854317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854317/وزیراعلی-محمود-خان-نے-پشاور-کا-فضائی-جائزہ-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org