0
Friday 3 Apr 2020 00:01

سندھ ميں 14 اپريل تک لاک ڈاؤن ميں توسيع ہوگئی، نوٹيفیکيشن جاری

سندھ ميں 14 اپريل تک لاک ڈاؤن ميں توسيع ہوگئی، نوٹيفیکيشن جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، ایمرجنسی، میڈیکل عملے، صحافیوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پالتو جانوروں کو خوراک دينے کيلئے دن 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم پالتو جانوروں کے دکاندار اس دوران کاروبار نہيں کرسکتے، کسی بھی شخص کی تدفين علاقے کے ايس ايچ او کو اطلاع دے کر کی جاسکتی ہے، آخری رسومات میں صرف خاندان کے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں شام 5 سے صبح 8 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، ایمرجنسی، میڈیکل عملے، صحافیوں کو سماجی دوری کيساتھ استثنیٰ حاصل ہوگا۔ نوٹيفیکيشن کے مطابق فوڈ انڈسٹریز کے علاوہ تمام انڈسٹریز بند ہوں گی، گڈز ٹرانسپورٹ کو اشیائے ضروريہ اور میڈیکل کی ترسیل کی اجازت ہوگی، گڈز ٹرانسپورٹ میں کلینر کے علاوہ سواری اٹھانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

اس کے علاوہ سندھ میں جمعہ کو بارہ سے ساڑھے تين بجے تک عوام کی نکل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی، صرف ساڑھے 3 سے ساڑھے 6 بجے تک دکانيں کھولی جاسکتی ہيں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق مساجد کھلی ہوں گی، اذان ہوگی لیکن صرف عملہ نماز ادا کرے گا۔ وزيراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہماری بات سے متفق ہوئے، انتظاميہ کو مکمل عمل درآمد کيلئے احکامات دے ديئے ہيں۔ وزير اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ سڑکوں پر ٹريفک نہيں ہوگا، جمعے کے اجتماعات پر پہلے ہی پابندی ہے، چھوٹے بڑے دکانداروں سميت عام شہريوں کی جانب سے خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 854319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش