0
Friday 3 Apr 2020 02:37

کورونا کی وباء کو زائرین اور تبلیغی جماعت سے جوڑنا سراسر غلط اور ناقابل فہم ہے، مصطفیٰ کمال

کورونا کی وباء کو زائرین اور تبلیغی جماعت سے جوڑنا سراسر غلط اور ناقابل فہم ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر زائرین اور تبلیغی جماعت کے اراکین مجرم نہیں بلکہ مریض ہیں، اس لئے ان کے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے مجرموں جیسا سلوک فوری بند ہونا چاہیئے، کورونا کی وباء کو زائرین اور تبلیغی جماعت سے جوڑنا سراسر غلط اور ناقابل فہم ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کسی مذہب یا مسلک کا کوئی قصور نہیں ہے، کورونا ایک عالمی وباء ہے جسے کسی مذہب یا مسلک سے جوڑنا انتہائی ظلم اور زیادتی ہے، پاک سر زمین پارٹی تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے ایک وڈیو بیان میں کیا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ تبلیغی جماعت محبت اور امن سے اللہ اور اس کے رسول (ص) کا پیغام دنیا بھر کے انسانوں تک پہنچا رہی ہے، تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد عزت دار، محب وطن اور قانون پسند ہیں، جنہوں نے بطور جماعت ہمیشہ حکومتی احکامات کی پاسداری کی ہے، دعوت و تبلیغ کا کام کرنے والے پُرامن اور قانون پسند افراد پر پولیس کا تشدد قابل مذمت ہے، یہ وقت فرقہ واریت کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے کا ہے، یہ وقت اللہ کو راضی کرنے کا ہے نہ کہ آپسی تفرقات کو ابھار کر اللہ کو مزید ناراض کرنے کا۔
خبر کا کوڈ : 854332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش