QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھ کر میں نے سندھ حکومت کو لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا تھا، اویس قادر شاہ

3 Apr 2020 02:53

سندھ ہائی کورٹ سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سندھ میں کرفیو کی تجویز پر اب بھی قائم ہوں لیکن لاک ڈاؤن سے صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے، مگر بگڑتے حالات پر قابو پانے کے لئے کرفیو نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھ کر میں نے سندھ حکومت کو لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا تھا اور یہ سب دنیا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسا کرنے کا ارادہ کیا، سندھ میں کورونا کے کیسز کم ہیں مگر پھر بھی نظر آرہے ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید خوشخبریاں آنے والی ہیں، قرنطینہ سے مزید زائرین صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ سید اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ وفاق حکومت کتنی سنجیدہ ہے یہ دو دن پہلے وزیراعظم کی تقریر سے پتا چل گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرفیو کی تجویز پر اب بھی قائم ہوں لیکن لاک ڈاؤن سے صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے، مگر بگڑتے حالات پر قابو پانے کے لئے کرفیو نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرکے صرف وقت ضائع کیا، وزیراعظم کے مشیر اگر بات کرتے تو وہ بہتر بات کرسکتے تھے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ صورتحال وقت ضائع کرنے کی نہیں بلکہ کام کرنے کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 854333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854333/کورونا-وائرس-کے-پھیلاؤ-کو-دیکھ-کر-میں-نے-سندھ-حکومت-لاک-ڈاؤن-کا-مشورہ-دیا-تھا-اویس-قادر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org