0
Friday 3 Apr 2020 03:01

کورونا سے دنیا پریشان ہے، اس صورتحال میں سیاست نہیں کرنی چاہیئے، رضا ربانی

کورونا سے دنیا پریشان ہے، اس صورتحال میں سیاست نہیں کرنی چاہیئے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سیاست سے ہٹ کر لوگوں کی خدمت کی جائے، ملک بھر میں کورونا سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے، جس سے دنیا پریشان ہے، اس صورتحال میں کورونا پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں مشترکہ مفادات کونسل کو استعمال کیا جانا چاہیئے مگر افسوس ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کو استعمال نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت نے مثالی کام کیا ہے، وفاق کو سندھ حکومت کے اقدامات سے سیکھنا چاہیئے، یہ صرف ایک صوبہ کا مسئلہ نہیں اس میں صوبوں اور وفاق کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔

رضا ربانی نے کہا کہ ٹائیگر فورس کی جگہ جس طرح سندھ حکومت نے محلہ کمیٹیاں بنائی ہیں، اسی طرز کی کمیٹیز بنائی جائیں، محلہ کمیٹی کی طرز پر کمیٹیز بنا کر تمام جماعتوں کو شامل کرکے عوام کے مسائل حل کئے جانے چاہیئیں، حکومت نے ٹائیگر فورس بنانے کی بات کی جسے پارلیمینٹ نے منظور کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کونسل کی جگہ سی سی آئی کو استعمال کیا جانا چاہیئے تھا، ہمیں قومی سطح پر کوشش کی ضرورت ہے جو کہ وفاقی حکومت سے آنی چاہیئے، مگر وفاق حکومت اب بھی کسی ہچکچاہٹ کا شکار ہے ۔
خبر کا کوڈ : 854335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش