QR CodeQR Code

امریکی فوجیوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے اعداد و شمار نشر نہیں کریں گے، امریکی وزارت دفاع

3 Apr 2020 04:30

امریکی وزارت دفاع کی ڈپٹی میڈیا سیکرٹری الیسا فرح نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم فوجی یونٹس، فوجی اڈوں یا آپریشن کمانڈ سنٹرز کے اندر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے معلومات منتشر نہیں کریں گے جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارک ایسپر نے قبل ازیں خبررساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سکیورٹی خطرات کی بناء پر پینٹاگون کو اپنے ملازمین میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی دقیق خبریں نشر کرنے سے روکنا چاہتے ہیں تاہم امریکی وزارت دفاع کی طرف سے نشر کئے جانے والے آخری اعداد و شمار کے مطابق اس کے 1,259 اہلکار کرونا وائرس میں گرفتار جبکہ 4 اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت دفاع کے دفتر پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کے مختلف شعبوں کے اہلکاروں اور امریکی فوجیوں کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے اعداد و شمار کو نشر نہیں کیا جائے گا۔ امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خطرات کی بناء پر امریکی فوج میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی خبروں کو روکنا ہو گا۔ امریکی اخبار دی ہل کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی ڈپٹی میڈیا سیکرٹری الیسا فرح نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے ساتھ مقابلہ اور اس پر تحقیقات جاری رکھیں گے اور عوامی صحت کے حوالے سے حیاتیاتی معلومات منتشر کرتے رہیں گے۔ الیسا فرح نے کہا کہ ہم فوجی یونٹس، فوجی اڈوں یا آپریشن کمانڈ سنٹرز کے اندر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے معلومات منتشر نہیں کریں گے جبکہ اس بحران کے دوران شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ الیسا فرح نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع اور فوجی ادارے اپنی مسلح فورسز، سویلینز، ٹھیکے داروں اور اپنے ساتھ منسلک افراد کے درمیان کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارک ایسپر نے قبل ازیں خبررساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سکیورٹی خطرات کی بناء پر پینٹاگون کو اپنے ملازمین میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی دقیق خبریں نشر کرنے سے روکنا چاہتے ہیں جبکہ امریکی وزارت دفاع کی طرف سے نشر کئے جانے والے آخری اعداد و شمار کے مطابق اس کے 1,259 اہلکار کرونا وائرس میں گرفتار جبکہ 4 اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع ایک طرف تو ملک کے اندر اور باہر حتی اپنے طیارہ بردار بحری بیڑوں پر موجود فوجیوں کے بھی وسیع تعداد میں کرونا وائرس میں گرفتار ہو جانے کی بناء پر مشکلات کا شکار ہے جبکہ دوسری طرف عالمی سطح پر خصوصا مغربی ایشیائی خطے اور ایران و عراق میں جنگ کے نقارے بجانے میں مصروف ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے امریکہ اس وقت اپنے 25,000 فوجیوں کو آئیسولیشن میں رکھ کر ان کی خدمات حاصل کرنے اور اپنی تمام فوجی مشقوں اور جاری آپریشنز کو معطل کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 854342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854342/امریکی-فوجیوں-میں-کرونا-وائرس-کے-پھیلاو-اعداد-شمار-نشر-نہیں-کریں-گے-وزارت-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org