0
Friday 3 Apr 2020 05:41

امریکہ نے چین سے آنیوالے فرانس کے 20 لاکھ ماسک ہتھیا لئے

امریکہ نے چین سے آنیوالے فرانس کے 20 لاکھ ماسک ہتھیا لئے
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی تاجر چینی ہوائی اڈوں پر یورپی ممالک کو بھیجے جانے والے ماسک، حتی ہوائی جہازوں پر لاد لئے جانے کے بعد بھی، کئی گنا قیمت چکا کر خرید لیتے ہیں۔ اٹلی کے ساتھ واقع فرانسیسی علاقے "پرووینس ایلپس کوٹے ڈی آذر" کے گورنر رونو موزلے نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ فرانس کے لئے چین کی طرف سے آرڈر پر تیار کردہ ماسک کی کئی ایک کھیپوں کو حتی ہوائی جہازوں پر لاد لئے جانے کے بعد بھی کئی گنا قیمت چکا کر خرید لیا گیا ہے۔ رونو موزلے نے خبرنگاروں کو بتایا کہ فرانس کے اندر کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ کے باعث ماسک کی انتہائی قلت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے فرانس چین سے ماسک منگواتا ہے تاہم امریکہ فرانس میں پہنچنے سے قبل ہی تمام ماسک ہتھیا لیتا ہے۔

مذکورہ فرانسیسی علاقے کے گورنر نے خبرنگاروں کو بتایا کہ ہنگامی صورتحال لاگو ہو جانے کے بعد فرانس نے چین سے طبی سامان درآمد کیا اور چین کو 6 کروڑ ماسک کا آرڈر دیا تھا جس کی قیمت اس نے پہلے ہی ادا کر دی تھی۔ فرانسیسی اخبار لیزبون نے بھی اس حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی حکام دنیا بھر کے بازاروں میں موجود تمام ماسک خرید لینے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے فرانس کی طرف سے پیشگی ادائیگی کے ساتھ دیئے گئے آرڈرز تاحال مکمل نہیں ہو پائے۔ اس فرانسیسی اخبار نے لکھا کہ ماسک خریدنے کے لئے چینی ہوائی اڈوں پر موجود امریکی تاجر حتی مال دیکھنے سے قبل ہی اس کی دوگنا نقد قیمت ادا کر دیتے ہیں علاوہ ازیں فرانسیسی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ چینی ایئرپورٹس پر فرانس کو بھیجنے کے لئے لائے جانے والے ماسک امریکی جاسوس چرا کر امریکہ پہنچا دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ فرانسیسی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ فرانس نے چین سمیت مختلف ممالک کو 1 ارب ماسک بنانے کا آرڈر دے رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 854348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش