QR CodeQR Code

مسئلہ آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑنا چاہیئے تھا، سیف الدین سوز

3 Apr 2020 20:29

کانگریس رہنما نے کہا کہ جموں کشمیر میں اسٹیٹ سبجیکٹ سے متعلق قوانین میں ترمیم کے بجائے حکومت کو جموں کشمیر کی سیاسی قیادت کے ساتھ صلاح مشورہ کرنا چاہیئے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اور کانگریس رہنما پروفیسر سیف الدین سوز نے جموں و کشمیر میں نئے اقامتی احکامات لاگو کئے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی زیرانتظام علاقہ کی انتظامیہ کو اس قسم کی سفارش نہیں کرنی چاہیئے تھی بلکہ اِس معاملہ کو آئندہ منتخب ہونے والی حکومت پر چھوڑ دینا چاہیئے تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیٹ سبجیکٹ سے متعلق قوانین آئین ہند کی  منسوخ کی گئی دفعہ 370 کے تحت محفوظ تھے اور یہ مسئلہ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں فی الحال عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں اسٹیٹ سبجیکٹ سے متعلق قوانین میں ترمیم کے بجائے حکومت کو جموں کشمیر کی سیاسی قیادت کے ساتھ صلاح مشورہ کرنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ابھی یونین ٹیرٹری حکومت نے کل ہند سطح پر سرکاری ملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں جو مقامی نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 854375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854375/مسئلہ-ا-ئندہ-منتخب-حکومت-پر-چھوڑنا-چاہیئے-تھا-سیف-الدین-سوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org