0
Friday 3 Apr 2020 12:38

حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی، فیاض چوہان

حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں کِٹس اور ویکسین کی تیاری پر ریسرچ جاری ہے، ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو زکوٰۃ جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک کروڑ افراد امداد پروگرام کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی۔
خبر کا کوڈ : 854378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش