0
Friday 3 Apr 2020 12:54

بھارت کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، شاہ محمود

بھارت کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس  کے عالمی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہے جبکہ بھارت اس وقت وہ اقدامات اٹھا رہا ہے جو عالمی قوانین، یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ بھارتی اقدام سے متعلق اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ دنیا کی توجہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنےکی طرف ہے اور بھارت اس آڑ میں مسلم مخالف ایسے اقدامات اٹھا رہا ہے جو بلا جواز ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری کشمیری قیادت اور ہزاروں کشمیری نوجوان بھارتی جیلوں میں بند ہیں، بھارت کشمیریوں کو خوراک، ادویات فراہمی کی بجائے وہاں ڈومیسائل قوانین میں تبدیلیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا ڈومیسائل حصول کے قواعد میں تبدیلی کشمیریوں کا آبادیاتی تناسب کی تبدیل کرنے کا ایجنڈا ہے، تمام کشمیری قیادت بشمول پاکستان نے بھارت کا یہ اقدام یکسر مسترد کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھارت کے غیر قانونی، غیر آئینی اقدام سے مطلع کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھارتی اقدام کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان کو یقین دلایا نئے قواعد کا مسودہ منگوا کر جائزہ لیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ اقدام، سیٹیزن ترمیمی ایکٹ کی طرح انتہائی متنازعہ اقدام ہے بھارتی اقدام نہ روکا گیا تو مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید خراب ہونے کا قوی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 854381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش