0
Friday 3 Apr 2020 15:43

کورونا وائرس: دنیا میں 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 54 ہزار ہلاک

کورونا وائرس: دنیا میں 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 54 ہزار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 54194 افراد ہلاک اور 1030181 متاثر ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ جانی نقصان امریکہ میں ہوا ہے جہاں چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکہ میں وائرس سے ہلاکتیں چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ نیو یارک میں وینٹی لیٹرز کم پڑ گئے ہیں اور چین سےتین  ہزار وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکہ میں بے روزگار افراد کی تعداد ساڑھے چھیاسٹھ لاکھ ہو گئی ہے۔ امریکی محکمہ لیبر کے مطابق گزشتہ ہفتےبے روزگاری الاؤنس کےلیے اپلائی کرنے والوں کی تعداد تینتیس لاکھ تھی۔ اٹلی میں کورونا سے مزید سات سو ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے اور مجموعی تعداد 13,915 ہو گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ساڑھے چار ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسپین میں کورونا نے مزید نوسو اکسٹھ افراد کی جان لے لی ہے اور اموات دس  ہزار تین  سو سے بڑھ گئی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب اموات2921 ہو گئی ہے۔ کورونا سے ہلاکتوں میں فرانس چوتھے نمبر پر ہے۔ فرانس میں اموات ترپن سو سے تجاوز کر گئی ہیں جب کہ جرمنی میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد 84,794 ہو گئی ہے۔ چین نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اور ووہان میں معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں۔ چین میں چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 1,727 رہ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 854405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش