0
Friday 3 Apr 2020 16:38

گلگت بلتستان، کرونا وائرس چھپانے پر تین سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ

گلگت بلتستان، کرونا وائرس چھپانے پر تین سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس چھپانے پر تین سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ کر دیا گیا۔ صوبائی مشیر اطلاعات شمس میر کے مطابق متعدی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لئے صوبائی حکومت نے قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت متعدی بیماریوں کو چھپانے والے مریضوں کو تعزیرات کے تحت سزائیں سنائی جائیں گی، جن میں 6 ماہ سے 3 سال تک سزا اور جرمانے شامل ہیں۔ شمس میر نے کہا کہ جی بی کے ملک کے مختلف علاقوں میں مقیم افراد خصوصا طلباء و طالبات کو صوبائی حکومت نے نیٹکو کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں پہنچایا ہے۔ اب تک 3500 سے زائد طلبہ کو راولپنڈی، لاہور اور کراچی سے جی بی پہنچایا ہے جو کہ اس وقت ہوم کورنٹائن میں ہیں، مزید افراد کو نیٹکو کے زریعے راولپنڈی سے گلگت بلتستان پہنچایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 854409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش