0
Sunday 17 Jul 2011 00:14

سیاسی جماعتوں کے ’’بڑوں‘‘کے بیانات عوام کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں:فیض الرحمان درانی

سیاسی جماعتوں کے ’’بڑوں‘‘کے بیانات عوام کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں:فیض الرحمان درانی
لاہور:اسلام ٹائمز۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمان درانی نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں سیاسی جماعتوں کے "بڑوں" کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات درجنوں سینکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کا باعث بنیں ایسے سیاسی نظام کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینا چاہیے۔ انسانی خون سے نفرتوں کی آگ چند روز کیلئے بجھتی ہے اور پھر وہی گھناؤنا کھیل شروع ہو جاتا ہے۔
موجودہ سیاسی نظام میں عوام کی جان،مال اور عزت کچھ بھی محفوظ نہیں ہے اسلئے عوام قاتل نظام کے خلاف شعوری بیداری کے عمل میں خود کو شریک کریں،اگر اب بھی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو 3فی صد مقتدر طبقہ 97فی صد کے رہے سہے حقوق کا بھی جنازہ نکال دے گا۔ وہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والے شرپسند عناصر قوم کے مجرم ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونا چاہیے، نام نہاد سیاستدانوں کی سیاسی انا کی صلیب پر عوام اس وقت تک مصلوب ہوتے رہیں گے جب تک وہ سیاسی شعور بیدار کر کے کسی اجتماعی نظم کے تابع ہو کر جدوجہد شروع نہیں کرتے۔
پاکستان عوامی تحریک عوام کو حقوق دلانے کیلئے اپنی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے دروازے ہر اس شخص کیلئے کھلے ہیں جو پاکستان سے دہشت گردی،کرپشن،قتل و غارت گری کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 85444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش