0
Friday 3 Apr 2020 17:53

کورونا وائرس کی وباء کو تبلیغی جماعت سے جوڑنا انتہائی غلط عمل ہے، ارباب غلام رحیم

کورونا وائرس کی وباء کو تبلیغی جماعت سے جوڑنا انتہائی غلط عمل ہے، ارباب غلام رحیم
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کو کسی جماعت سے جوڑنا انتہائی غلط عمل ہے۔ یہ بات انہوں نے بھٹارو میں ارباب ذکاء اللہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں، چند مفاد پرست عناصر وباء کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ وسائل ہونے کے باوجود ترقی یافتہ ممالک وائرس کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں، جمعتہ المبارک کی نماز پر پابندی سندھ حکومت کا یہ عمل نہ صرف قابلِ افسوس بلکہ قابلِ شرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس اللہ کا ایک عذاب ہے اسباب سے لڑنا ہوتا تو دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں حالات قابو میں ہیں، پاکستان میں اس صورتِ حال کے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں، سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ذمہ دار ہیں، ائیرپورٹ پر کال کرکے لوگوں کو وی آئی پی ظاہر کرکے بغیر طبی تصدیق کے نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مداد کی تقسیم کو پاک آرمی کے ذریعے ہی شفاف طریقے سے ممکن بنایا جاسکتا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے امداد کی تقسیم کے لئے بنائی جانے والی کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کو نمائندگی دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ان کا وطیرہ ہے ہر آنے والی آفت میں چار آنے کے برابر مستحقین میں امداد دی جاتی ہے جبکہ 100 روپے ہڑپ کرلیا جاتا ہے، اس صورتِ حال میں سندھ کی حکومتی جماعت کے ارکان امداد کا مال ہڑپ کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ ارباب رحیم نے کہا کہ عمران خان نے وباء سے ایمان کی قوت سے لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ ایمان کے تقاضے پورے نہیں کئے جارہے پاکستان میں کچھ عرصہ قبل میرا جسم میری مرضی کی بات ہورہی تھی، اب یہ وائرس بھی میرا جسم میری مرضی والی بات کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی آزادی جس طرح کے لوگوں نے اعمال شروع کئے ہیں ان کا بدلہ ہے، سندھ میں جس طرح کا لاک ڈاؤن سختی سے کیا جارہا ہے اس سے غریب لوگ اور بھی متاثر ہورہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے مقامی افراد میں وائرس نہ ہونے کے برابر ہے، بیرون ممالک سے آئے تمام افراد کو آئیسولیٹ کیا جائے، ان میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، وہ نیکی کا کام کررہے تھے چاہے وہ زائرین ہوں یا تبلیغ جماعت کے افراد، احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کی کفالت ممکن نہیں ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس زیادتی کررہی ہے اور پہلے سے محصور عوام سے پیسے بٹورنے میں مصروفِ عمل ہے۔ ارباب رحیم نے کہا کہ پندرہ دن کے لاک ڈاؤن لگانے سے قبل کی پلاننگ کا فقدان واضح ہوچکا ہے، اس موقع پر سابق ایم این اے ارباب ڈکا اللہ، رانا تصور راجپوت بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 854440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش