QR CodeQR Code

زائرین اور تبلیغی جماعت کے اراکین پاکستانی اور مسلمان ہیں ان پر سیاست نہ کی جائے، علامہ عون نقوی

3 Apr 2020 18:10

ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ زائرین اور تبلیغی جماعت کے اراکین نا صرف پاکستانی بلکہ مسلمان بھی ہیں ان کو نہ تو ملک بدر کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان پر کسی قسم کی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں، ہمارے سیاست دانوں کو چاہیئے کہ وہ ان پر سیاست نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ جس طرح زائرین کے مسئلہ کو خواجہ آصف اور فواد چوہدری نے سیاست کی نگاہ سے دیکھا ہم وطن اس کی مذمت کرتے ہیں، اب جو تبلیغی جماعت کے حضرات کو ایشو بنا رہے ہیں ان سے اپیل ہے کہ زائرین اور تبلیغی جماعت کے اراکین نا صرف پاکستانی بلکہ مسلمان بھی ہیں، ان کو نہ تو ملک بدر کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان پر کسی قسم کی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں، ہمارے سیاست دانوں کو چاہیئے کہ وہ ان پر سیاست نہ کریں بلکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کریں، جو ملک میں فرقہ واریت اور افراتفری کی سیاست کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 854445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854445/زائرین-اور-تبلیغی-جماعت-کے-اراکین-پاکستانی-مسلمان-ہیں-ان-پر-سیاست-نہ-کی-جائے-علامہ-عون-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org