0
Friday 3 Apr 2020 19:29

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنیکی منظوری

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنیکی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبر پختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے خیبر پختونخوا میں تعینات ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 854460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش