QR CodeQR Code

ہمارا ملک کرفیو کا متحمل نہیں ہوسکتا، اسد قیصر

3 Apr 2020 19:38

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے کوئی گھر محفوظ نہیں، وزیراعظم عمران خان کو عام آدمی کی فکر ہے، مشکل وقت میں بحیثیت انسان قومی جذبے کے ساتھ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس پر ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھے گی جہاں پر بھی کوتاہی نظر آئے گی کمیٹی ایکشن لے گی۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی حکومت کو مثبت تجویز دے گی، معاشی مسائل پر بھی حکومت اپنی پالیسی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے کوئی گھر محفوظ نہیں، ہمارا ملک کرفیو کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو عام آدمی کی فکر ہے، اسوقت بہت زیادہ ذمہ دارانہ رویوں کی ضرورت ہے، مشکل وقت میں بحیثیت انسان قومی جذبے کے ساتھ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 854461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854461/ہمارا-ملک-کرفیو-کا-متحمل-نہیں-ہوسکتا-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org