QR CodeQR Code

وزیر اعظم کا تعمیراتی شعبے کے لیے بڑے مراعاتی پیکج کا اعلان

3 Apr 2020 20:26

اپنے خطابت میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 150 ارب جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں جس سے غریب طبقے کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ احساس پروگرام کے تحت 1 کروڑ لوگ ابھی تک مالی مدد کے لیے رجوع کر چکے ہیں لیکن صرف اس طریقے سے عوام کے غریب طبقے کی مدد کرنا اور بقا ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں تعمیراتی شعبے کے لیے مراعات کے بڑے پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال  تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرایع آمدن کے بارے میں سوال نہیں ہوگا۔ تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کی شرح فکس کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اس شعبے کے  ٹیکسوں کی مجموعی شرح کم ہوجائے گی۔ نئے پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں تعمیرات کرنے والوں کو 90 فیصد ٹیکس کی رعایت دیں گے، ابتدائی طور پر اس اسکیم کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ اسٹیل اور سیمینٹ کے علاوہ تعمیراتی مواد اور خدمات پر سروسز ٹیکس معاف کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی اپنا مکان فروخت کرے گا تو اس سے کیپیٹل گین ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 150 ارب جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں جس سے غریب طبقے کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ احساس پروگرام کے تحت 1 کروڑ لوگ ابھی تک مالی مدد کے لیے رجوع کر چکے ہیں لیکن صرف اس طریقے سے عوام کے غریب طبقے کی مدد کرنا اور بقا ممکن نہیں۔ ملک میں زراعت کے بعد تعمیراتی شعبے سے سب سے زیادہ روزگار ملتا ہے، اس کی سرگرمیاں جاری کرنے کا مقصد یہی ہے کہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو روزگا ملتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا جا رہا ہے اور اس کے لیے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 854463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854463/وزیر-اعظم-کا-تعمیراتی-شعبے-کے-لیے-بڑے-مراعاتی-پیکج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org