0
Saturday 16 Jul 2011 18:41

ممبئی حملوں سے پاک بھارت مذاکرات متاثر نہیں ہونگے، دفتر خارجہ کو القاعدہ سے دھمکیاں مل رہی ہیں، تہمینہ جنجوعہ

ممبئی حملوں سے پاک بھارت مذاکرات متاثر نہیں ہونگے، دفتر خارجہ کو القاعدہ سے دھمکیاں مل رہی ہیں، تہمینہ جنجوعہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ القاعدہ نے پاکستان کے تمام اداروں کے خلاف کارروائیوں کی دھمکیاں دی ہیں، سیکورٹی ادارے تمام اہم تنصیبات اور اداروں کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کو القاعدہ کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ سیکورٹی ادارے دفتر خارجہ کے حفاظتی انتظامات بہتر بنا رہے ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان نے ممبئی حملوں کی فوری طور پر مذمت کی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے ہوا ہے کہ دہشت گردی سمیت تمام معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں سے بھارت کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول متاثر نہیں ہوا۔ 
ترجمان نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کی غیر فوجی امداد بند نہیں کی جبکہ فوجی امداد کے حصول کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق بیرونی دنیا سے تعلقات استوار کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، افغانستان میں امن واستحکام اور مفاہمت کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔ تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری ایرانی قیادت کی دعوت پر تہران کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں اس دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی اور ایرانی صدر احمدی نژاد سے دو طرفہ اور علاقائی امور پر مشاورت ہو گی۔ 
 
خبر کا کوڈ : 85448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش