QR CodeQR Code

میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

3 Apr 2020 21:22

کمیٹی وزیرِ تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، سیکریٹری اطلاعات اور ڈاکٹر شہباز گل پر مشتمل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمیٹی وزیرِ تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، سیکریٹری اطلاعات اور ڈاکٹر شہباز گل پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی کا قیام پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے ) کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بھیجے جانے والے خط کے بعد کیا گیا جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری کو ممکنہ بحران سے بچانے اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کی درخواست کی گئی تھی۔ وزیر اعظم نے کمیٹی کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کا جائزہ لینے اور مسائل حل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 854481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854481/میڈیا-ورکرز-کے-تحفظ-کیلئے-پانچ-رکنی-کمیٹی-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org