QR CodeQR Code

ہنگو، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق

3 Apr 2020 21:49

عمر اویس کیانی کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرہ 6 پازیٹیو کیسز کے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیاز کے مطابق تمام متاثرہ مریضوں کا تعلق بھی تبلیغی جماعت سے ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آگئے، تمام متاثرہ افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ مریضوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلع ہنگو میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہنگو عمر اویس کیانی نے کہا ہے کہ 6 افراد کے اضافے کے بعد ہنگو میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ عمر اویس کیانی کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرہ 6 پازیٹیو کیسز کے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیاز کے مطابق تمام متاثرہ مریضوں کا تعلق بھی تبلیغی جماعت سے ہے، جبکہ ان تمام تبلیغی اراکین کا آبائی تعلق کراچی سے ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو تبلیغی مرکز سے ڈی ایچ کیو ہسپتال آئسولیشن وارڈز منتقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 854483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854483/ہنگو-تبلیغی-جماعت-سے-تعلق-رکھنے-والے-6-افراد-میں-کورونا-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org