QR CodeQR Code

کوہاٹ، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے مختلف مقامات پر جراثیم کش سپرے اور سینیٹائزر تقسیم

3 Apr 2020 22:41

ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور زیارات میں جراثیم کش سپرے کئے گئے۔ علاوہ ازیں عوام میں 600 بوتلیں سینیاٹائرز بھی تقسیم کئے گئے۔ مجلس وحدت کے رہنماوں نے عوام کو کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کی جانب سے مختلف علاقوں میں کورونا سے بچاو کیلئے حفاظتی سپرے کیا گیا اور عوام میں سینٹیلائزر تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور زیارات میں جراثیم کش سپرے کئے گئے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء قاسم علی، ضلعی رہنماء سید اسماعیل، قاصد علی اور وجاہت حسین موجود تھے۔ علاوہ ازیں عوام میں 600 بوتلیں سینیاٹائرز بھی تقسیم کئے گئے۔ مجلس وحدت کے رہنماوں نے عوام کو کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 854487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854487/کوہاٹ-ایم-ڈبلیو-کیجانب-سے-مختلف-مقامات-پر-جراثیم-کش-سپرے-اور-سینیٹائزر-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org